پریانکا چوپڑا کو نریندر مودی سے ملاقات کے دوران ٹانگیں ننگی رکھنے پر شدید تنقید کا سامنا

02:07 PM, 31 May, 2017

نئی دہلی:بھارت کی معرو ف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ننگی ٹانگیں رکھنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ فیس بک استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے وزیر اعظم کی توہین کی ہے۔ پریانکا چوپڑا نے اس پر معذرت کر نے کی بجائے ایک اور تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ اور انکی والدہ شارٹ کپڑوں میں نظر آرہی ہیں۔
بھارت کے مختلف اداکاروں نے بھی پریانکا چوپڑا کے اس عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے پریانکا آج کل امریکا کی معروف ٹی وی سریز بے واچ میں کام کر رہی ہیں اور اسکی اشتہاری مہم کے سلسلے میں پریانکا چوپڑا جرمنی میں موجود ہیں اور اُنھوں نے ایک تصویر پوسٹ جس میں نریندر مودی سے ملاقات ہوئے نظر آ ہی ہیں یہ ملاقات جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہوئی۔
اس ملاقات کے بعد پریانکا چوپڑا کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس میں اُن کو کہا گیا ہے کہ اُنھوں نے وزیراعظم سے ملاقات میں نامناسب لباس کااستعال کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں