ایبٹ آباد :ایبٹ آباد میں بلین ٹری پروجیکٹ کے درختوں میں آگ لگنے سے محکمہ جنگلات کا ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں بلین ٹری پروجیکٹ کے درختوں میں اچانک آگ لگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے بڑے رقبے پر پھیل گئی۔ ڈی ایف او فاریسٹ کے مطابق آگ بجھانے کے دوران محکمہ جنگلات کا ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
آگ سے بڑے پیمانوں پر درختوں کو نقصان پہنچا واضح رہے کہ فروری 2015 میں چیئرمین پی ٹی آئی نے سونامی ٹری مہم کاآغاز کیا تھاجس کامقصد صوبے بھر میں ایک ارب درخت لگائیں جائیں گے۔