زغرب:ہاتھ نہیں تو کیا ہوا عزم تو ہے، دونوں ہاتھوں سے محروم بوسنیا کے ننھے تیراک نے کروشیا کے سوئمنگ مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ عزم و ہمت اور جیت کا جذبہ، دونوں ہاتھوں سے محروم بوسنیا کے چھ سالہ اسماعیل زولیفک نے معذوری کو مات دیتے ہوئے سوئمنگ مقابلے میں بھی سب کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
والدین کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ پانی سے خوف کھانے والا بچہ سائیکو تھراپی کی کلاس لینا شروع کرے گا تو گولڈ میڈل حاصل کر لے گا۔ اسماعیل نے بھرپور کوشش کی اور چھ سالہ ننھے تیراک کی محنت رنگ لے آئی۔ اسماعیل کے والد کا کہنا ہے کہ جو خوشی ان کے بیٹے نے دی ہے وہ دنیا کی کوئی دولت نہیں دے سکتی.