کابل دھماکے میں پاکستان کے دفاعی اتاشی کے گھر کو بھی نقصان پہنچا،اہلکار معمولی زخمی

11:47 AM, 31 May, 2017

کابل:غیر ملکی سفارتخانے کے قریب دھماکے میں پاکستان کے دفاعی اتاشی کے گھر کو نقصان پہنچا ہے اور پاکستانی اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکوت کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب خودکش کار دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع پاکستان کے اتاشی کے گھر کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ ان کے بارے ابھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے کہ آیا وہ گھر میں موجود تھے یا نہیں۔دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بتایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں