کراچی: مسلم لیگ نون کے رہنما نہال ہاشمی جوش خطابت میں آپے سے باہر ہو گئے۔ ججوں اور جے آئی ٹی ارکان کو بلاواسطہ دھکمیاں دے ڈالیں۔ کہتے ہیں احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنا ڈالیں گے۔ یہاں تک کہہ دیا کہ تمہارے بچوں اور خاندان کے لیے زمین تنگ کر دی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ حساب کرنے والوں جسکا تم حساب کر رہے ہوں وہ نواز شریف کا بیٹا ہے۔ نواز شریف اور انکی فیملی ایماندار اور باضمیر ہے جبکہ کان کھول کر سن لیں ابھی حاضر سروس ہیں اور کل ریٹائرڈ بھی ہونا ہے۔
دوسری جانب فواد چودھری کہتے ہیں نون لیگ براہ راست دھمکیوں پر اتر آئی۔ عمران خان نے اس حوالے سے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
ادھر پاناما جے آئی ٹی نے حسین نواز کو آج پھر طلب کر لیا جبکہ وزیراعظم کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز بھی آج پیش ہو سکتے ہیں۔ جے آئی ٹی نے حسن نواز کو بھی آج پیش ہونے کا نوٹس جاری رکھا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حسین نواز کے بیان کا دوبارہ جائزہ لے گی۔
حسین نواز نے گزشتہ روز بعض سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت مانگا تھا۔ جے آئی ٹی نے گزشتہ روز چھ گھنٹے کی تحقیقات کے دوران حسین نواز سے بیرون ملک جائیدادوں، اثاثوں اور کمپنیز کے بارے میں سوالات کئے اور اہم دستاویزات بھی مانگیں۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے قطری شہزادے اور کاشف قاضی کو دوبارہ سمن جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
یاد رہے 20 اپریل کو سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کے تاریخی فیصلے میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مزید تحقیقات کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اعلیٰ افسر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا حکم دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں