افغانستان کے دارلحکومت میں دھماکے سے 50 افراد سے زائد افراد ہلاک متعدد زخمی

افغانستان کے دارلحکومت میں دھماکے سے 50 افراد سے زائد افراد ہلاک متعدد زخمی

کابل :افغان دارالحکومت کابل میں غیرملکی سفارتحانے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں50افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے ۔دھماکا وزیر اکبر خان سٹریٹ میں ہواجس کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق دارالحکومت کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو میں غیر ملکی سفارتحانے کے قریب کار میں نصب بارودی مواد سے دھماکا کیا گیا جس میں 50افراد جاں بحق ہو گئے ، دھماکے کو رواں سال کا سب سے شدید نوعیت کا بلاسٹ قرار دیا جا رہا ہے جس میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔دھماکے کے بعد سفارتحانے کے قریب ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں اور لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔ 

زور دار دھماکے کے باعث غیر ملکی سفارتحانے کی تمام کھڑیاں ٹوٹ گئیں جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ۔ اس کے علاوہ اس پاس کی عمارتیں بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ڈپلومیٹک انکلیو کو کارڈن آف کر دیا گیاہے ۔ 

دھماکے کے بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں بھی سفارتحانے کے باہر پہنچ گئی ہیں جو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں ۔دھماکے کے بعد کابل کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور عملے کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے ۔