ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی نے گرمی کا زور کم کر دیا

09:25 AM, 31 May, 2017

لاہور : پنجاب اور ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی نے گرمی کا زور کم کر دیا ۔بونداباندی سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جس پر گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح ہونے والی بونداباندی نے گرمی کا زور کم کردیا ، پنجاب کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت بھی کم ہو گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے درجہ حرارت بھی کم رہے گا اور وقفے وقفے سے بونداباندی بھی ہونے کی امید ہے۔

مزیدخبریں