لندن : برطانیہ کی کوئین الزبتھ کو شاید ہی کوئی ہوگا جو نہیں جانتاہو،مگر اس کی چند عادات ایسی ہیں جو ہر ایک کو معلوم نہیں ہیں ۔ کچھ عادات تو شاہی خاندان کا فرد ہونے کی وجہ سے اپنانا پڑتی ہیں تاہم ملکہ الزبتھ نے کچھ عادات اپنی زندگی میں متعین کردہ اصول متعین کردہ خود ساختہ اصولوں کی وجہ سے اپنائی ہوئی ہیں ۔اسی طرح بہت سے افراد پختہ ہونے والی عادات کو مشکل سے چھوڑتے ہیں، عادت پختہ نہ بھی ہوتو بہت سے لوگ ہمیشہ ایک جیسی پسند رکھتے ہیں۔ملکہ برطانیہ بھی ایسے ہی لوگوں میں شامل ہیں جنکی پسند آسانی سے تبدیل نہیں ہوتی۔وہ لمبے عرصے سے ایک مخصوص برانڈ کی نیل پالش استعمال کررہی ہیں ، جس کی قیمت صرف 7.99 پاؤنڈ ہے۔
نیل پالش برانڈ Essie نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ Ballet Slippers ملکہ کا پسندیدہشیڈ ہے۔یہی نہیں بلکہ ملکہ 19899 سے یہی شیڈ استعمال کر رہی ہیں۔
کمپنی نے ایک اخبار کو بتایا کہ ملکہ اور کیٹ میڈلٹن کئی سالوں سے اُن کی مصنوعات استعمال کر رہیں ہیں،جو اُن کےلیے باعث فخر ہے۔