سابق سری لنکن کپتان سنتھ جےسوریا کی انتہائی غیر اخلاقی ویڈیو منظرعام پر آگئی

07:28 AM, 31 May, 2017

کولمبو:سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان اور جارہانہ بلے باز سنتھ جے سوریا کو بین الاقوامی کرکٹ کے منظر سے غائب ہوئے تو لمبا عرصہ ہو گیاہے ۔تاہم وہ گزشتہ دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔ اس بار خبروں کی زینت کسی اچھی بات سے نہیں بلکہ انتہائی غیر اخلاقی حرکت کے وجہ سے اخبارات سمیت سوشل میڈیا پر دکھائی دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سری لنکن ٹیم اور مایا ناز کھلاڑی سنتھ جےسوریا کی فحش ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ موجود ہیں۔

سابق سری لنکن کپتان اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی سنتھ جے سوریا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں سنتھ جے سوریا اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے دکھا جا سکتاہے ، تاہم سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو خود سنتھ جے سوریا نے بدلہ لینے کی غرض سے لیک کیا ہے جب کہ سری لنکن حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب سنتھ جے سوریا کی سابقہ گرل فرینڈ ملیکہ سریسنہ جو اداکارہ ہونے ساتھ ساتھ ایک بزنس مین کی بیوی بھی ہیں، ملیکہ کا سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ قیاس آرائیوں پر یقین نہ کیا جائے میں حقیقت سامنے لاؤں گی۔

مزیدخبریں