اسلام آباد : پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سابق جنرل راحیل شریف وطن واپس نہیں آرہے ۔پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی اسلامی عسکری اتحاد کا ہدف دہشت گردی اور انتہاء پسندی ہے ، ایران نہیں.
تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سابق جنرل راحیل شریف وطن واپس نہیں آ رہے ۔ وہ اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہی کریں گے یاد رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی سے استعفیٰ دے کر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیکن سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی چھوڑ کر پاکستان واپس آنے کی خبریں جھوٹ نکلیں۔لیکن یہ خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور اس بات کی تصدیق آج پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے بھی کر دی ہے ۔
جبکہ سابق آرمی چیف کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ریاض میں منعقد ہونے والی اسلامک، امریکہ عرب کانفرنس میں راحیل شریف نے خصوصی دعوت پر شرکت کی ۔ انہوں نے امریکی اور سعودی حکام کی خصوصی ملاقاتوں میں راحیل شریف کی موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کانفرنس میں راحیل شریف نے صرف خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کسی ملاقات اور پالیسی فیصلوں میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں