جماعت اسلامی نے عید کے بعد بدامنی، بجلی بلوں اور آٹا مافیا کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

جماعت اسلامی نے عید کے بعد بدامنی، بجلی بلوں اور آٹا مافیا کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر کے بعد ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال، بجلی بلوں میں اضافے، اور چینی و آٹا مافیا کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں اس مقصد کے تحت ریلیاں نکالے گی۔

کراچی میں عیدالفطر کے موقع پر مرکزی، صوبائی اور مقامی ذمہ داران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عید کا دن اللہ کا انعام ہے اور رمضان المبارک کے اختتام پر یہ خوشی کا موقع ہے۔ انہوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عید کے دوران اسرائیل نے فلسطین میں کھیلنے والے بچوں پر بمباری کی، جبکہ فلسطینی عوام گزشتہ ڈیڑھ سال سے ملبے کے ڈھیر پر زندگی گزار رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو بم و بارود فراہم کرنے میں ملوث ہے، اور حکومت و اپوزیشن رہنما امریکہ کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان علاقوں میں بہتری کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے تاکہ حالات میں بہتری لائی جا سکے۔

مصنف کے بارے میں