عیدالفطر کی نماز کے بعد شہریوں کا فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں کا رخ

عیدالفطر کی نماز کے بعد شہریوں کا فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں کا رخ

لاہور : عید کی خوشیوں کے درمیان، مصروفیات نے انسان کو کئی اہم فرائض سے غافل کر دیا ہے، لیکن دعائے مغفرت کے لیے قبرستان جانے کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے کے لیے قبرستانوں کا رخ کیا۔

شہریوں نے اپنے عزیزوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔ اس موقع پر، بہت سے افراد نے قبروں کی صفائی اور ان پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، تاکہ اپنے پیاروں کے ساتھ اپنے رشتہ کا احترام برقرار رکھ سکیں۔

قبرستان آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کی خوشی تو ہے، مگر اپنے پیاروں کے بچھڑنے کا دکھ بھی دل میں موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نماز عید کے بعد وہ یہاں اپنے عزیزوں کی دعائے مغفرت کے لیے آئے ہیں، تاکہ ان کی روحیں سکون پائیں اور وہ عید کی خوشیوں کا حصہ بن سکیں۔

مصنف کے بارے میں