عید الفطر: سیاسی رہنماؤں نے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی

عید الفطر: سیاسی رہنماؤں نے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی

لاہور، کراچی، اسلام آباد:پاکستان کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے عید الفطر کی نماز اپنے اپنے علاقوں میں ادا کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں نماز عید ادا کی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو سمیت دیگر شہداء کے مزارات پر حاضری دی۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان نے عید کی نماز اپنے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی، جبکہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے قصور کے گاؤں کھائی ہٹھاڑ میں نماز عید پڑھی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں نماز عید ادا کی اور وزیراعظم نے لاہور میں نماز ادا کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید ادا کی۔