پشاور میں پی ٹی آئی میں شدید بدنظمی، بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب مائیک کیلئے شیر افضل کی منتیں کرتے رہے، نہ ملنے پر واپس چلے گئے

پشاور میں پی ٹی آئی میں شدید بدنظمی، بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب مائیک کیلئے شیر افضل کی منتیں کرتے رہے، نہ ملنے پر واپس چلے گئے

پشاور : پشاور میں پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی  شدید بدنظمی  کا شکار ہوگئی۔  بیرسٹرگوہر شیرافضل مروت کو تقریر کے لئے مائک دینے کے لئے منتیں کرتے رہے ۔عمرایوب بھی شیرافضل مروت سے مائیک لینے میں ناکام رہے۔

پشاور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے ریلی پشاور پریس کلب سے پشاور ہائی کورٹ پہنچی جہاں پر ریلی کے دوران شدید بد نظمی پیدا ہوگئی ۔ بیرسٹرگوہر شیرافضل مروت سے  مائیک لینے کے لئے منتیں کرتے رہے ۔

 بیرسٹرگوہر کی تقریر کے دوران فیصل جاوید اور شیرافضل مروت نے دوبارہ تقریر شروع کردی ۔ تقریر کا موقع نہ دینے پر بیرسٹرگوہر تقریر پوری کیے بغیرواپس روانہ ہوگئے۔ بدنظمی کے باعث عمرایوب ایک منٹ تک تقریر بھی نہ کرسکے۔ 

مصنف کے بارے میں