لاہور میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ملزم نے خود کشی کرلی

08:13 PM, 31 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور کے علاقے رسول پارک میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ملزم نے بھی خود کشی کرلی ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ندیم کی سرفراز کے گھر ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی آج وہ سرفراز کے گھر آیا اور فائرنگ کردی جس سے سرفراز موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ نادیہ نامی خاتون ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی ۔

ندیم کی فائرنگ سے ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہوا ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی درخواست ملنے پر کریں گے۔ 

مزیدخبریں