اپریل کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

05:54 PM, 31 Mar, 2024

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے اپریل کے مہینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتیں یکم اپریل سے لاگو ہوں گی۔ 

کمیٹی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سپر 98 پٹرول کی قیمت میں 0.12 درہم  کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت   3.15  (238.10 پاکستانی روپے)درہم فی لٹر ہوگی۔ اسپیشل 95 پٹرول کی قیمت  میں 0.11 درہم کا اضافہ کیا گیا ہے اب نئی قیمت  3.03  (229.03 پاکستانی روپے)درہم فی لٹر ہوگی۔


E-Plus 91 پٹرول کی قیمت  بھی 0.11 درہم بڑھائی گئی ہے اور نئی قیمت  2.96  (223.74 پاکستانی روپے)درہم ہے جبکہ ڈیزل  کی قیمت میں 0.7 درہم کی کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت  3.09 (233.57 پاکستانی روپے)فی لیٹر   ہوگی۔ 

مزیدخبریں