اسلام آباد : حکومت نے 27 ہزار ٹیکس کیسز کو مختلف اپیلٹ کورٹس میں جلد ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا پلان تیار کرلیا۔
ایف بی آر التواء کا شکار ٹیکس کیسز کو جلد ختم کروانے کے لیے سرگرم ہوگیا ۔ حکومت 27 ہزار ٹیکس کیسز کو مختلف اپیلٹ کورٹس میں جلد ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمشنرز اپیلز ایف بی آر کے پاس زیرالتوا 27 ہزار ٹیکس کیسز کے جلد فیصلہ کرنے سے متعلق آرڈیننس لانے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ کیسز کے جلد حل کے لیے کمشنر اپیلز ایف بی آر کی 50 سیٹوں کو ختم کرنے کا پلان بنایا گیا۔
آرڈیننس کے تحت ٹیکس دہندگان براہ راست اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیومیں ٹیکس کیس دائر کرسکیں گے۔ آرڈیننس سے نہ صرف وقت کی بچت بلکہ کیسزکی تعداد میں کمی ہوگی۔ ٹربیونلز بھی ایک مقررہ وقت میں کیسز کا فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے، متبادل کمیٹیاں مقدمات میں کمی نہ لا سکی۔
تقریباً2700 ارب روپے کے ٹیکس کیسز ٹربیونلز اور اپیلٹ کورٹس میں زیرالتواء ہیں ۔ آرڈیننس صدر پاکستان کی منظوری کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔