امریکا سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں: شہباز شریف کا جوبائیڈن کو جوابی خط

04:55 PM, 31 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  کہا ہے کہ پاکستان امریکا کہ کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے ۔ دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں

امریکی صدر جوبائیڈن کو جوابی خط میں وزیر اعظم  شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے اور گرین الائینس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے۔  پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ 

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے نو منتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ 

امریکی صدر جوبائیڈن نے خط میں لکھا کہ دونوں ممالک کے عوام میں شراکت داری، سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے، دنیا اور خطے کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا۔

امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی، سب کیلئے تعلیم مشترکہ وژن ہے، امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کیلئے ہم اتحاد کو مضبوط کرینگے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ پائیدار زرعی ترقی، 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت کرینگے، پاکستان سے ملکر انسانی حقوق کے تحفظ، ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں