بلوچستان ، پنجاب کے بعد سندھ سے بھی سینیٹ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان

بلوچستان ، پنجاب کے بعد سندھ سے بھی سینیٹ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان

کراچی : بلوچستان اور پنجاب کے بعد سندھ سے بھی سینیٹ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار  پانچ نشستوں  دو ٹیکنوکریٹ، ایک اقلیتی، دو خواتین  پر بلامقابلہ کامیاب  ہو سکتے ہیں۔

دوسری طرف جنرل کی 7 نشستوں پر پیپلز پارٹی 5 ایم کیو ایم 1 اور آزاد امیدوار فیصل واڈا کے جیتنے کا امکان  ہے۔ سینٹ کا انتخاب بروز منگل 2 اپریل کو ہونے ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں