شام:ترک سرحد سے قریب شام کے شمالی صوبہ حلب کے ایک پرہجوم بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کار بم دھماکہ افطار کے بعد ایک مصروف بازار میں ہوا۔
دھماکے کی ذمے داری کسی گروپ نے ابھی تک قبول نہیں کی ہے۔بم دھماکےکے نتیجے میں قریبی عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے کچھ دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے