کراچی:کراچی میں پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے نقصانات کے پیش نظر پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ دفعہ 144کے تحت شہر میں پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔حکمنامے کے مطابق پتنگ بازی پر پابندی 30مارچ سے 29مئی تک برقرار رہے گی۔
کراچی انتظامیہ نے شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے نقصانات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔حالیہ دنوں میں کراچی میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خیال کیا جارہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بڑے ڈیلر پتنگیں، دھاتی ڈور اور منشیات فروخت کر رہے۔