الشفاء ہسپتال میں 13 روز کے دوران 400 سے زائد فلسطینی شہید

الشفاء ہسپتال میں 13 روز کے دوران 400 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ :غزہ کے سب سے بڑے الشفاء ہسپتال پر اسرائیل کے 13 روزہ محاصرے کے دوران 400 سے زائد افراد شہید ہوگئے، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کرکے 17 افراد کو شہید کردیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے میڈیا آفس نے 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے الشفاء ہسپتال میں محاصرہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے اعدادوشمار جاری کیے۔اعدادوشمار کے مطابق الشفاء ہسپتال پر 13 روزہ اسرائیلی محاصرے کے دوران 400 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں مریض، جنگ سے بے گھر فلسطینی اور ہسپتال کا عملہ شامل ہے۔
دوسری جانب فلسطینی فائٹرز نے الشفاء ہسپتال کے محاصرے کے دوران اسرائیلی فوجیوں اور بکتر بند گاڑیوں پر مارٹر اور راکٹ فائر کیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں