کراچی کے بعد پشاور میں ٹارگٹ کلنگ ، نامعلوم افراد نے سکھ دکاندار کو قتل کردیا 

10:37 PM, 31 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور : پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سکھ برادی سے تعلق رکھنے والے دکاندار کو قتل کردیا۔

پشاور کے تھانہ رحمان بابا کی حدود گڑھی عطا محمد دیر کالونی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سکھ دکاندار کو قتل کردیا۔ دیال سنگھ ضلع خیبر کا رہائشی تھا جو کہ پنسار اسٹور چلاتا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب خان مقامی پولیس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور تفتیش شروع کردی ہے۔ میں نے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے ان کا پولیس پر بھرپور اعتماد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے معروف آئی سرجن ڈاکٹر بیربل کو قتل کردیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں