چیف جسٹس نے ارکان اسمبلی کے بارے میں وہ نہیں کہا جو رپورٹ ہوا: ترجمان سپریم کورٹ 

08:48 PM, 31 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے ارکان اسمبلی کے بارے میں ریمارکس کی وضاحت جاری کردی ہے۔چیف جسٹس کے کچھ ریمارکس میڈیا پر درست انداز میں رپورٹ نہیں ہوئے۔

ترجمان کی طرف سے جاری وضاحت کے مطابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئین ہمارے لیے، اس قوم اور معاشرے کے لیے لازمی ہے جو وفاق کو جوڑے رکھتا ہے، آئین جمہوریت کو زندہ رکھتا ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ آپ پارلیمنٹ جائیں تو آپ کو خطاب کرتے ایسے لوگ ملتے ہیں جو کل تک قید تھے، غدار قرار دیے گئے تھے لیکن اب وہ لوگ وہاں بات کررہے ہیں اور ان کو عزت دی جارہی ہے کیونکہ وہ عوام کے نمائندے ہیں۔

مزیدخبریں