اسلام آباد : تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران پر امن رہنے اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی یقین دہانی سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
تحریری یقین دہانی میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کی بقا کے لیے عدالت کو یقین دہانی کرا رہے ہیں کہ تحریک انصاف پرامن رہے گی اگر دیگر تمام سیاسی جماعتیں الیکشن مہم کے دوران اور الیکشن دن پر پرامن رہیں۔
تحریری یقین دہانی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پرامن رہے گی اگر انتخابات میں کوئی خلاف قانون کام نہیں کیا جاتا۔ صرف ان جگہوں پر جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، جہاں سکیورٹی کی یقین دہانی ہو گی۔