اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
جسٹس جمال مندوخیل کی معذرت کے بعد آج بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا، گزشتہ روز بھی 5 رکنی بینچ میں شامل جسٹس امین الدین بینچ سے علیحدہ ہوگئے تھے جس کے بعد آج باقی ججز پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔
آج چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل بینچ سماعت کے لیےکمرہ عدالت پہنچا۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نےکہا کہ اٹارنی جنرل صاحب، آپ سے پہلے جسٹس جمال مندوخیل کچھ کہنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔