کوالا لمپور: ملائیشیا کی عدالت نے گرفتار سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی سزا پر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔
قانونی ماہرین کے مطابق نظرثانی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق وزیراعظم کے پاس عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کی آخری کوشش بھی ختم ہوگئی اور اب نجیب رزاق کے پاس اپنی سزا کے خلاف صرف شاہی معافی کی درخواست کا راستہ موجود ہے۔
سابق وزیراعظم 69 سالہ نجیب رزاق منی لانڈرنگ اختیارات کے ناجائز استعمال اور اعتماد کو مجرمانہ ٹھیس پہنچانے پر12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ عدالت نے ان کی یہ سزا برقرار رکھی ہے۔