سبی: سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشت گرد ہلاک 2 زخمی ہوگئے

01:16 PM, 31 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

سبی:دہشت گردوں کے  سکیورٹی فورسز  سے فائرنگ کے تبادلے میں 1دہشت گرد ہلاک جبکہ  2 زخمی ہوگئے ۔ 

آئی ایس پی کے مطابق 30 مارچ 2023 سے سبی کے جنوبی علاقے نوشمان میں سرگرم دہشت گردوں کے ایک گروپ کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (IBO) شروع کیا گیا  ۔ دہشت گردو شہریوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ کوئلے کی  کان کے مالکان کو ہراساں کرنے  میں ملوث تھے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ   مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ دو دنوں سے دہشت گردوں کے زیر اثر علاقے میں سکیورٹی فورسز نے  مختلف راستوں پر ناکہ بندی کر رکھی تھی ، سیکورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے رو کا جس پر انہوں نے  سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے  میں  ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ ملزمان کے قبضے سے  بھاری مقدار میں   اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔

ترجمان اآئی ایس پی اآر کا کہنا تھا کہ  پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ  بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں