پیرن پورتھ :کارن وال سے تعلق رکھنے والے ٹام آرنلڈ نامی بزرگ نے غلطی سے آن لائن 60 عینکوں کا آرڈر کردیا۔
کرس آرنلڈ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ شیشوں کے ڈبوں کے ڈھیر لگے ہیں ۔ٹوئٹر پت اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ "میرے والد نے غلطی سے اپنے آرڈر کی مقدار کو غلط پڑھنے کے بعد انٹرنیٹ سے 10 کی بجائے 60 جوڑے خریدے لیئے۔
ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اسے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
بی بی سی کے انیتا رانی سیٹ میں ٹام سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اتنے جوڑے کیسے خرید ئے جس پر ان کا کہنا تھا کہ "میری بیوی اور میں اکثر اپنی عینکیں کھو دیتے ہیں، اس لئے ہم زیادہ جوڑے خریدتے ہیں اور ان کو گھر میں مختلف جگہوں پر رکھ دیتے ہیں تاکہ آگر کوئی چشمہ کھو جائے تو ہمیں دکت نہ ہو اور فوری طور پر اسکا متبادل مل جائے ۔ انہوں نے کہا جب میں نے عینک کیلئے آن لائن آرڈر کیا تو غلطی سے 60 کی تعداد پر کلک کردیا ۔"
ٹام نے کہا کہ یہ ایک مزیدار واقعہ ہے جب خاندان اور دوستوں کو اس بارے بتایا تو وہ بہت لطف اندوز ہوئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب میں ان 60چشموں میں سے 10رکھ لوں گا اور باقی 50 واپس کر دوں گا ۔