اسلام آباد : پنجاب اور کے پی انتخابات کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے چار رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے کیس کی سماعت کیلئے تشکیل دیئے گئے چار رکنی بنچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوامیں عام انتخابات ملتوی کیس کی سما عت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کل ٹوٹ گیا تھا ۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر کیس کی سماعت شروع کی تو جسٹس امین الدین خان کے کہا کہ وہ کل کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سسنے سے معذرت کرتے ہیں۔
جسٹس امین الدین کی معذرت کے بعد بنچ تحلیل ہو گیا اور کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی ۔ آج نیا تشکیل دیا گیا بنچ ساڑھے گیارہ بجے دوبارہ سماعت کرئے گا ۔