کراچی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 32.33 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 35 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.24 ارب ڈالر رہے۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 مارچ تک 9 ارب 81 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.57 ارب ڈالر رہے۔