کراچی :وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ایک دن میں حل کرا دیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کراچی میں رمضان المبارک کے دوران گیس کے دباؤ میں کمی، تعطل اور لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کراچی میں گیس تعطل کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے،وزیر اعظم نے گیس فراہمی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرنے اور کوئی کوتاہی نہ برتنے کی سخت ہدایت کی ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کے دوران گیس فراہمی کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے تھی،۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں کراچی میں گیس فراہمی کی شکایات کا سخت نوٹس لیا تھا،وزیراعظم کے گزشتہ روز کے احکامات پر ہنگامی عمل درآمد کیاگیا۔