امریکہ کی طرف سے بھی اہم’’ سٹیٹمنٹ ‘‘ سامنے آگئی ،نیا موڑ

10:33 PM, 31 Mar, 2022

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے پاکستان افیئر ز لیزلی ویگوری نے کہا پاکستان ہمارا اہم شراکت دار ہے ،امریکہ بھی خطے میں مستقل اور دیر پا امن کا قیام چاہتا ہے اور اس میں پاکستان ہمارا اہم شراکت دار ہے ۔

‎امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پاکستان افئیرز لیزلی ویگوری نے کہا ہے دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم 6 بلین ڈالر ہے اور اس میں مزید اضافہ ممکن ہے،یہ بات انہوں نے پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے تحت ڈیلس میں یوم پاکستان اور پاک امریکا تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہی۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پاکستان افئیرز لیزلی ویگوری نے کہا کہ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے،امریکا خطے میں مستقل اور دیر پا امن کا قیام چاہتا ہے اور اس میں پاکستان ہمارا اہم شراکت دار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء نے ساری دنیا کو متاثر کیا لیکن خراب صورتحال میں بھی گزشتہ سال پاکستان اور امریکا کے درمیان زراعت اور توانائی کے شعبے میں 200 ملین ڈالر کی تجارت ہوئی جو خوش آئند ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری نے مزید کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے ارادہ رکھتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج کے ساتھ ہماری اچھی اسڑیجک پاٹنر شپ قائم ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کا مستقبل کاروبار اور تجارت ہے جبکہ پاکستانی حکومت بھی سماجی و اقتصادیات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں