اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام چور میرے خلاف اکھٹے ہو چکے ہیں لیکن میں ان کو بتا دوں کہ استعفیٰ نہیں دونگا ،آخری گیند تک لڑوں گا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا میں کسی آخری گیند تک لڑنے والا کھلاڑی ہوں ،ہار نہیں ماننے والا ،انہوں نے جن لوگوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا ہوا ہے وہ یاد رکھیں ان پر مہر لگ جائے گی قوم انہیں کبھی نہیں بھولے گی ۔
عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ میں استعفیٰ نہیں دوں گا، ووٹنگ کا فیصلہ جو بھی ہو مزید تگڑا ہو کر ان کے سامنے آؤں گا، میں کسی صورت سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔
تحریک عدم اعتماد سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ضمیر کا سودا نہیں ہورہا، بلکہ ملک کی بقا و سالمیت کا سودا ہورہا ہے۔