اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے پاکستانیو آج میں نے آپ سے بڑی اہم بات کرنی ہے۔ میں نے پاکستان کے مستقبل کی بات کی ہے۔ میں دل کی بات کروں گا۔ آج بتاتا ہوں کہ میں سیاست میں کیوں آیا؟
قوم سے خطاب کرتے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دوسرے سیاستدانوں کو دیکھیں تو انہیں سیاست میں آنے سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔ میرے والدین مجھے کہتے تھے کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آزاد ملک میں پیدا ہوئے ہیں۔ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں پاکستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے آیا تھا۔ میری سیاست کا منشور انصاف ہے۔ پیسے اور خوف کی غلامی شرک ہے۔