اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کی اہم وجو ہات سامنے آگئیں ،آج 7:15 بجے ہونے والا خطاب تاحال تاخیر کا شکارہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے اس وقت ویز راعظم ہائوس میں شاہ محمود قریشی چین کا دورہ مکمل کر کے سیدھا وزیر اعظم ہائوس پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات متوقع ہے ۔
وزیر خارجہ ائر پورٹ سے سیدھے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، اہم ملاقات کے باعث وزیراعظم کے خطاب میں تاخیر کا امکان ہے ۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز خطاب کرنا تھا ،پھر یہ کہا گیا کہ آج وزیر اعظم کا خطاب ریکارڈ کر کے نشر کیا جائیگا لیکن اب یہ خبریںسامنے آرہی ہیں کہ خطاب براہ راست نشر کیا جائیگا ۔
وزیر اعظم نے خود یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ براہ راست خطاب کرینگے ،سرکاری ٹی وی کی ٹیم جب ریکارڈ کیلئے پہنچی تو بتا یا گیا کہ خطاب براہ راست ہی نشر کیا جائیگا ۔