لاہور :مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بُری خبر سامنے آگئی ،ایل پی جی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،اوگرا نے اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے،ایل پی جی کی قیمت میں13 روپے 34 پیسے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،اوگرا نے اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ایل پی جی کی قیمت میں13 روپے 34 پیسے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ۔
ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 157 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا ہے ،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل 2022ء کیلئے ہوگا۔ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 247روپے 12 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ۔
مارچ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233 روپے 78 پیسے مقرر کی تھی۔گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2916 روپے 11 پیسے مقرر کر دی۔مارچ میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2758 روپے 67 پیسے کا تھا۔