اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 37 واں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اندرونی معاملات میں کسی بھی طرح کی مداخلت برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، قومی سلامتی کے مشیر اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کے اندرونی معاملات کسی بھی طرح کی مداخلت ناقابل برداشت قرار د دے دی ہے۔ مشیر قومی سلامتی نے اجلاس کے شرکاء کو خفیہ خط سے متعلق آگاہ کیا۔ خط پر جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔