دوسرے ون ڈے میں بھی آسٹریلیا نے پہاڑ جیسے رنز کا ٹارگٹ پاکستان کو دیدیا

06:57 PM, 31 Mar, 2022

لاہور:دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نےپاکستان کو 349رنزکاہدف دیاہے،مہمان ٹیم کی جانب   سے میکڈرموٹ نے سنچری اسکورکی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ آسٹریلیا نے مقرر 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے،ٹریوس ہیڈ نےایک اورشانداراننگزکھیلی اور89رنزبنائے،لوبوشانے 59رنزبنانےمیں کامیاب  ہوئے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اورمحمدوسیم نےدودوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیاہے۔

مزیدخبریں