بیجنگ:چینی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کے دوران اہم بیان سامنے آگیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے ایشیائی ممالک میں سرد جنگ والی کیفیت کو نہ دہرا یا جائے۔
چینی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ کے دور کی سوچ کو دوبارہ پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔
چینی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا چھوٹے اور درمیانے ممالک کو سرد جنگ کا ہتھیار نہیں بننے دیں گے۔