اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی کردیا ہے۔ اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کرائی جائے لیکن ڈپٹی سپیکر نے ووٹنگ کے بجائے اجلاس ملتوی کردیا۔
نیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد پر بحث کی بجائے وقفہ سوالات شروع کرادیا۔
وقفہ سوالات میں اپوزیشن کی طرف سے جس کا بھی سوال آیا انہوں نے یہ ہی کہا کہ وقفہ سوالات چھوڑیں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں اپوزیشن کے سوالات سے تنگ آکر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس اتوار ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردیا . اتوار کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔