اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس میں طاقتور ملک کی طرف سے ملنے والے دھمکی آمیز ختم کو پیش کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اجلاس میں تین فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں دھمکی آمیز خط پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بیرونی ۤآقاؤں سے ڈکٹیشن لے رہی ہے۔ اپوزیشن سازش میں پوری طرح ملوث ہیں۔ دھمکی آمیز مراسلے پر وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کی دھمکی آج اجلاس میں زیر بحت آئی۔ بیرون ملک ہونے والی سازش میں میڈیا کے سینئر لوگ میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے۔ بھٹو کے بعد پہلی بار آزاد خارجہ پالیسی بنائی گئی ہے۔ ہم نے کچھ پارلیمانی لیڈرز کو بلایا کہ سازشی خط دکھائیں لیکن وہ نہیں آئے۔