اب کوئی این آر او نہیں ملے گا، عمران خان کو جانا ہوگا: متحدہ اپوزیشن 

04:49 PM, 31 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا  سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی ۔اجلاس میں   متحدہ اپوزیشن اوراس کا ساتھ دینے والی جماعتوں کے 172 ارکان اسمبلی  نے شرکت کی۔ 

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کےمطابق تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے ارکان قومی اسمبلی کی مطلوبہ سے زائد تعداد میں دستیابی پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔دوٹوک طور پر واضح کیا  گیا کہ عمران نیازی کو اپوزیشن کوئی این آر او نہیں دے گی۔اب انہیں جانا ہوگا ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ذرائع سے چلائی جانے والی گمراہ کن خبریں متحدہ اپوزیشن کے فیصلے کو تبدیل نہیں کراسکتیں  اجلاس نے قرار دیا کہ عمران نیازی اکثریت کھو چکے ہیں ۔ 

مزیدخبریں