واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں کردار سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مابق امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی خبر رساں اداروں کی جانب سے بھیجے گئے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بارے میں دھمکی آمیز خط میں صداقت نہیں ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹرکررہے ہیں اور امریکہ ناصرف پاکستان کے آئینی عمل کی تکریم کرتا ہے بلکہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے ایک خط لہراتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی اور میرے پاس خط ہے جو ایک ثبوت ہے۔ وزیراعظم کے دعوے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے خط سامنے لانے اور ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کابینہ اجلاس میں خط پیش کیا جبکہ انہوں نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا فیصلہ بھی کیا لیکن بعد ازاں صرف خط کے مندرجات بتائے۔
تحریک عدم اعتماد، امریکہ کا دھمکی آمیز خط سے لاتعلقی کا اظہار
10:22 AM, 31 Mar, 2022