حیدر آباد: کوٹری ریلوے لائن دھماکے سے اڑا دی گئی

07:59 AM, 31 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

حیدرآباد: کوٹری ریلوے لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے ریلوے ٹریک متاثر ہو گیا  اور ٹرینوں کی آمدوروفت روک دی گئی ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹری کے ریلوے ٹریک پر دھماکے ہوا ہے  جس کے بعد ٹرینوں کی آمدوروفت کو روک دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ڈیڑھ سے دو فٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے ۔پٹری متاثر ہونے کے باعث مختلف ٹرینوں کو کوٹری، بھولاڑی، حیدرآباد اور دیگر اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔

 زکریا اور پاکستان ایکسپریس کو کوٹری ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔ علامہ اقبال  ، قراقرم  اور  مہران ایکسپریس کو بھی روک دیا گیا جبکہ عوامی اور شالیمار ایکسپریس کو بھولاڑی اور جھمپیر سٹیشنز پر روک دیا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد  رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزیدخبریں