اسلام آباد ، سابق وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے بھارت سے آنے والی چینی کابائیکاٹ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارت سے تجارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم سابق وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ بھارت سے تجارتی تعلقات کی بحالی پر احتجاجاً چینی کا استعمال ترک کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
رحمان ملک کا کہنا تھاکہ زرعی ملک ہونے کے باوجود بھارت سے چینی کی درآمد لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بھارت سے چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر بطور احتجاج چینی استعمال نہیں کروں گا۔رحمان ملک نے عوام سے اپیل کی کہ حکومتی فیصلے کے خلاف بطور احتجاج تمام پاکستانی چینی استعمال نہ کریں۔