رمضان المبارک میں مہنگائی نہیں ہوگی، وزیراعظم کا بڑا دعویٰ

08:47 PM, 31 Mar, 2021

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مہنگائی نہیں ہوگی  ہر چیز کی نگرانی خود کروں گا۔ پناہ گاہوں میں سحر وافطار کا انتظام کیا جائے گا،ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا میں منعقدہ میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ملک کی پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ سٹہ بازوں، قبضہ گروپوں اور شوگرمافیا نے غریب عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں نے یورو بانڈز میں اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو بھی عوام کے مفاد کو نقصان پہنچائے گا اسے نہیں چھوڑوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سال کے آخر تک پورے پنجاب میں صحت کارڈز فراہم کردیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں واضح طور پر ہدایت دی کہ رمضان میں پناہ گاہوں میں سحرو افطارکا انتظام کیا جائے۔

مزیدخبریں