وزیراعظم عمران خان اتوار کو ٹیلی فون پر عوام کے مسائل سنیں گے

07:54 PM, 31 Mar, 2021

اسلام آباد ، عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اتوار کو ٹیلی فون پر عوام کے مسائل سنیں گے  ۔ وزیراعظم اور عوام کے ٹیلی فون پر رابطے کی خبر پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے شیئر کی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اتوار کے روز عوام سے رابطے کی مہم کے سلسلے میں ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق آپ کا وزیر اعظم، آپ کے ساتھ‘ کے عنوان سے ہونے والا یہ پروگرام اتوار دن تین سے شام ساڑھے چار بجے تک ہو گا۔

 خیال رہے کہ کورونا کے باعث وزیراعظم کا پروگرام ملتوی کردیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اس پروگرام کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فیصل جاوید نے ٹویٹ پیغام میں تحریر کیا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ عمران خان اور دیگر سب لوگوں کو صحت عطا فرمائے۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے عوام کو پیغام دیا کہ اپنا خیال رکھیں اور احتیاط کریں- اللہ سب کا حامی و ناصر ہوْ۔

مزیدخبریں