سینیٹر فیصل واڈا نے گمراہ کن موقف اپنا یا ،رعائت کے مستحق نہیں ، الیکشن کمشن

07:31 PM, 31 Mar, 2021

کراچی ،الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ سینیٹر فیصل واڈا نے اپنی درخواست میں گمراہ کن موقف اپنا یا وہ کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ۔الیکشن کمشن کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں فیصل واڈا کی الیکشن کمشن کے دائرہ کار بارے درخواست پر جواب جمع کرادیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ فیصل واوڈا کی درخواست میں  عدالت سے حقائق چھپائے ہیں، انہوں نے گمراہ کن موقف اختیار کیا ہے ایسی صورتحال میں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


وکیل کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کے خلاف درخواست کی سماعت کا آئینی اختیار ہے،گذشتہ سماعت پر فیصل واوڈا کے وکیل نے سوالوں کے جواب دینے کے بجائے مہلت مانگ لی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے بعد مہلت دے دی تھی۔


جواب میں کہا گیا کہ24 فروری کو فیصل واوڈا کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے، الیکشن کمیشن آئین کی شق 218 تین کے تحت کسی وقت بھی درخواست سن سکتا ہے، اس لیے فیصل واوڈا کی درخواست بھاری جرمانے کے ساتھ مسترد کی جائے ۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں