پمزہسپتال اسلام آباد میں داخل نوزائیدہ بچہ کورونا وائس سے شفایاب ہوگیا

06:18 PM, 31 Mar, 2021

اسلام آباد، پمز ہسپتال اسلام آباد میں داخل کورونا وائرس سے متاثرہ نومولود بچہ صحت یاب ہوگیا ہے۔نومولود کو والدہ سے کورونا وائرس 

ہوا تھا ۔ 

پمزہپستال کے ذرائع کے مطابق کوورونا سے متاثرہ نومولود بچے کو شفایابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا  ہے ۔ کورونا وائرس کا شکار بچہ ایک ہفتے سے زائد اسپتال میں زیر علاج رہا۔ 

ذرائع کے مطابق نومولود بچے کی ماں کورونا وائرس کا شکار تھیں اور اسی دوران پیدائش کی وجہ سے نومولود بچے کو بھی کورونا وائرس ہوگیا تھا ۔ پمز اسپتال کے مطابق نومولود کو چند روز تک آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں بچہ پوری طرح صحت یاب ہوگیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 178 ہے۔ کورونا کے کل 216 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 568 ہوگئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے مختلف اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 7 سو 10 بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔ اس وقت 392 بیڈ مختلف اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق کورونا مریضوں کیلئے 105 وینٹیلیٹرز مختص کیے گیے ہیں۔ 54 وینٹیلیٹرز اس وقت کورونا مریضوں کے زیر استعمال جبکہ 51 مزید دستیاب ہیں۔

مزیدخبریں